اہم خبریںدلچسپ

وہاڑی میں چوروں نے قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرلی

وہاڑی،وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائد اعظم کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں سے نامعلوم چوروں نے عینک چوری کی۔پولیس کاکہناہے کہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر میں نصب کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری طرف وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب نیکمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھاکہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔عثمان بزدار نے قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپرعینک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker