اسلام آباد،دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیام میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد ہیں، تمام پاکستانی مشنز کو متعلقہ مالیاتی اور بجٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مطلوبہ وسائل فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔