
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن وہاڑی کی جانب سے 44 بچوں اور مرد و خواتین میں ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال میں ہوئی جس میں صدر جنوبی الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر اشرف عتیق نے خصوصی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف عتیق نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں مستحق افراد معذوروں اور یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے افراد کو تلاش کرکے ان کی معاونت کی جائے تاکہ وہ بھی معاشرے کا کارآمد فرد بن کر زندگی گزار سکیں صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس شیخ نعیم پاشا نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ میں صاف پانی کی فراہمی،ہینڈ پمپ،ہسپتال،راشن کی تقسیم ہے اور بڑی تعداد میں مستحق بچوں میں وظائف دے رہی ہے نصر اقبال چوہدری نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ان معذور افراد کو بے سہارا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ویل چیئر فراہم کرکے معزز شہری کا درجہ دیا ہے حاجی طفیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت ان معذور اور مستحق افراد کی مالی معاونت کے ساتھ انہیں ہر طرح کا تحفظ دیا جائے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ان معذور افراد کا خاص خیال بھی رکھ جائے گا تقریب میں چیمبر آف کامرس،تاجران،صحافی اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔