اہم خبریںپاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی

اسلام آباد،وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی، سانحہ سیالکوٹ پر ملزمان کے خلاف کاروائی پر کابینہ کوآگاہ کیا جائے گا، 17 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا جائے گا، کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، دیگر اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker