تعلیم

امہ چلڈرن اکیڈمی کی جانب سے وانا میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کیلئے انعام
وانا(حفیظ وزیر )امہ چلڈرن اکیڈمی وانا میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور ھانریری مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر وانا صادق علی نے شرکت کیں معزز مہمانوں کے علاوہ قومی مشران ؛ واناسیاسی اتحاد اور مقامی صحافی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر سکول کے بچوں نے پی ٹی شو کا شاندار مظاہرہ کیا جنھیں حاضرین نے خوب داد دی تقریب سے یتیم بچوں نے روئیدادیں سنا ئیں جس سے تقریب کے ماحول پر افسردگی چھاگئی اس موقع پر امہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل زیر محمد نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر یوم والدین کا لفظ شامل نہیں کیا جاتا کیونکہ یتیم بچوں کا درسگاہ ہے اس وجہ سے اسلامی نقطہ نظر سے آج کا مجلس بہترین ہے ۔پرنسپل زیر محمد نے اے سی وانا کا محکمہ ویلفیئر کے پی کے کیلئے کاغذات کی معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت محکمہ ھذا سے امہ چلڈرن اکیڈمی کو 93 لاکھ کی رقم ملی 2008 سے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی سکالرشپس پروگرام سے 2011 میں امہ چلڈرن اکیڈمی نے کرایہ کے مکان سے سکول کا آغاز کیا جبکہ 2017 میں واوا کے تعاون سے عالیشان بلڈنگ کھڑی کی سکول ھذا میں 700 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جنھیں تمام سہولیات سکول ھذا فراہم کرتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اورکہا کہ سکول کے لئے 20 ہزار، پی ٹی شو کا مظاہرہ کرنے والوں کے لئے 10 ہزار اور بندوق کو قلم میں تبدیل کرنے غزل پیش کرنے پر طالب علم کے لئے 5 ہزارر روپے نقد کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور سکول کے پرنسپل نے مہمانوں کو شیلڈز دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker