اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکٹرانک مشین پر انتخاب ہوا تو مشینوں کو آگ لگا دیں گے

لاہور،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے’گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے’ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے’مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے’ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے ۔ لاہور میں رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں جھنگ سے علیشہ افتخار بلوچ، ا?صف معاویہ اور علی اکبر شاہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، اسٹیٹ بینک سمیت پوری معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہر حربہ استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروائے گئے تو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال کر مشینوں کو آگ لگا دیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی آڈیو کو کاونٹر کرنے کے لیے اشتہارات والی آڈیو کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا کہ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر ان ہاؤس تبدیلی میں دلچسپی لیں گے لیکن گورنر پنجاب کی باتوں سے لگتا ہے کہ حکومت کے جانے کا وقت آ چکا ہے۔لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ این اے 133 میں آسانی سے جیت جائیں گے، جس ویڈیو کو ن لیگ سے جوڑا جا رہا ہے وہ ہماری نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker