وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی طرف سے تقریری کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم این اے طاہراقبال چوہدری اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخالد محمود گیلانی تھے سپیشل بچوں نے خوبصورت اوردلکش اندازمیں مہمانان خصوصی کوسلامی دی اس موقع پر سپیشل بچوں نے مختلف ٹیبلوشوپیش کئے پنجابی بھنگڑا ڈال کر انہوں نے شائقین کے دل موہ لئے۔ سپیشل طلباوطالبات نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کرکے شائقین کوخوب محظوظ کیا اور ملی نغموں زبردست داد حاصل کی جبکہ دن کی مناسبت سے طلباوطالبات کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی کرائے گئے ہربچے نے اپنی تماترتوانائیاں صرف کرکے خود کومنوایا شائقین نے سپیشل طلباوطالبات کی بہترین پرفارمنس پرزبردست داد دی ۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024