
اسلام آباد،وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، پاکستان کسٹم سروس گروپ کے 13 افسران کو گریڈ19سے 20میں ترقی دے دی گئی ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ کسٹم سروس گروپ کے گریڈ19سے 20میں ترقی پانے والے افسران میںاکرم چوہدری ، سعید وٹو ، عائشہ نیاز ، عرفان واحد ، سائرہ آغا ، زیب گل ، محمد اشفاق ، ندیم احسان ، ضیا شمس، نیلوفر شہزاد، آغا سعید ، نوید الہی اور بیلم منیر شامل ہیں ۔