پنجابعلاقائی

وہاڑی: واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی تالا بندی اور دھرنا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)  آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر دیگر شہروں کی طرح وہاڑی میپکو کمپلیکس میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی  زونل چیئرمین شاہد باری چوہان ،یونین ورکرز ڈویژنل چیئرمین سرفراز جھیڈو،چوہدری منظور گجر،غلام مصطفیٰ راشد یعقوب کی قیادت میں میپکو کمپلیکس میں دریاں بچھا کر دھرنے پر بیٹھ گئے ملازمین نے تمام دفاتر کو تالے لگا دیئے جس سے سائلین پریشان دکھائی دیئے جبکہ یونین رہنماوں کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندان متاثر ہوں گے لہذا کسی صورت واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker