
اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کر دیا گیا،اتاترک ایونیو پر ایک کلو میٹر پلاسٹک روڈ تعمیر کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک میں گزشتہ ماہ اس منصوبے پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کیا گیا تھا۔پائلٹ پروجیکٹ سے تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کئے گئے ۔نتائج کامیاب اور حوصلہ افزا ہونے کے بعد اس منصوبے پر اب باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اتاترک ایوینیو پر ایک کلو میٹر پلاسٹک روڈ کو دو دنوں میں مکمل کیا جائے گا ۔ایک کلو میٹر پلاسٹک روڈ پر 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہوگا .پلاسٹک روڈ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ثابت ہوگی ۔.وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پلاسٹک روڈ کی تعمیر سے ماحول پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔