اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اے پی پی میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔درخواست شہری کی جانب سے وکیل حسنین حیدر تھہیم کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں سیکرٹری انفارمیشن، ایم ڈی اے پی پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے میرٹ پر پورا اترتا تھا، متعلقہ ڈگری اور تجربے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں بھی اچھے نمبر حاصل کیے، درخواست گزار کو میرٹ پر آنے کے باوجود نظر انداز کیا گیا، میرٹ پر پورا نہ اترنے والوں کو اے پی پی کی جانب سے کنٹریکٹ دیا گیا،کئی امیدواروں کے ٹیسٹ میں نمبر کم ہونے کے باوجود انہیں کنٹریکٹ دیا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اے پی پی میں بھرتیاں کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں، کچھ امیدواروں کے پاس نہ متعلقہ ڈگری، نہ ہی تجربہ تھا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اے پی پی کو ٹیسٹ ریکارڈ اور انٹرویو کی وڈیو ریکارڈنگ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، اے پی پی کو سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ موجودہ بھرتیوں کو درخواست کے فیصلے تک معطل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker