اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

اسلام آبادکے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تیسرے روز بھی معطل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں آج تیسرے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت تمام اسکولوں میں ہڑتال اور بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ کلاسیں نہیں لگیں گی اور نہ ہی بسیں چلیں گی جب تک مطالبات نہیں پورے ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاوس تک ریلی نکالیں گے اور دھرنا بھی دیں گیاور اس دوران 20 ہزار اساتذہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاوس کے باہر کلاسیں بھی لگائیںگے۔دوسری جانب وائس چیئرمین ملک امیر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں اساتذہ کرام کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اسلام آباد میں ان پر ظلم ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker