
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد ، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل کااجرا، انکم سرٹیفکیٹس اور ریونیو سے متعلقہ دیگر مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، ریونیو آفیسران اور دیگر سٹاف موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے وژن کے مطابق بہترین ریونیو سروسز کی فراہمی جاری ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد ایک ہی چھت تلے ریونیوسے متعلقہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا ہے،ریونیو عوامی خدمت سروسز سے عوام کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عام روٹین میں بھی عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔