علاقائیکھیل

سائیکل رییس ریلی گومل زام ڈیم سے روانہ

وانا (نمائندہ خصوصی) ضلع جنوبی وزیرستان میں سیاحت اورکھیلوں کی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کے لئے خیبر پختونخوا کلچر وٹورازم اتھارٹی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تعاون سے دی وزیرستان سائیکل ریس ریلی گومل زام ڈیم سے روانہ ہوا ہے دوپہر ایک بجے کے قریب سائیکل ریس ریلی کا وانا سپورٹس کمپلیکس میں شانداراستقبال کیا جائے گا۔ سائیکلنگ ریس جنوبی وزیرستان سب ڈویژن داخل ہوتے ہی راستے میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مشران اور نوجوانوں نے مہمانوں کی حوصلہ افرائی کی ایف سی او نے ضلعی انتظامیہ اس اقدام کوسراہا عوامی حلقوں نے مزید ایسے پروگرام  رکھنے کی توقع ظاہر کی۔  کمشنر ڈیرہ امیر لطیف نے ان جیسے پروگراموں سے علاقے امن ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور دنیا کوآج  یہ پیغام دے رہا ہے کہ وزیرستان ٹورزم کے لیے موزوں جگہ ہیں قوی امکان ہے کہ مقامی سرمایہ کاروانا میں ٹورزم کی مد میں سرمایہ کاری کریں گے۔ سپورٹس آفیسر تاج محمد نے کہا کہ اس ریس پر ٹوٹل 12 لاکھ خرچہ ریسلروں میں تقسیم کرینگے اور وینر ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعام اور ٹرافی دی 2 پوزیشن ہولڈر 1,50,000 ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker