سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 2021 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں شروع ہونے والے کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹول میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے مختلف نسلوں کے عقاب شرکت کر رہے ہیں۔کنگ عبدالعزیز فالکنز کپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے لئے مقابلے جاری ہیں جبکہ فائنل راونڈ میں جتنے والے فالکنز کے مالکان میں 25 ملین ریال کے انعامات دئیے جائیں گے۔شاہ عبدالعزیز فیسٹیول کا مقصد سعودی عرب کے قدیم ورثے کو محفوظ کرنا، فالکن کے شوق کو آنے والی نسلوں تک پہنچانا، بچوں کو ان کی تاریخ اور اس کی مستند اقدار اور رسوم و رواج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور فالکنز کے درمیان مقابلے کے جذبے کو بڑھانا ہے۔واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔