اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کی آڈیو شیئر کی اور کہا کہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک، میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔شہباز گل کی شیئرکی گئی اس آڈیو میں باآسانی سنا جاسکتاہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسے خوددبات کی توویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتے تھے، پھرمیں نے میرشکیل صاحب سے ذاتی طورپرخودبات کی۔مریم نے آڈیو میں کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھارہے ہیں، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔مبینہ آڈیو میں مریم کا مزید کہنا ہے کہ میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker