اہم خبریںپاکستان

ماحولیات کانفرنس میں حکومتی وزرا زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا انکشاف

اسلام آباد،پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ یو این ماحولیات کانفرنس کے دوران وزیرمملکت زرتاج گل اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کی لڑائی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکائو نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر مملکت زرتاج گل اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کے درمیان لڑائی ہوئی اور زرتاج گل ،امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی۔ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث نمائندگی غیر معیاری تھی، نیپال اور دیگرممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسرنے ریسیو نہ کیا۔اجلاس میں ریاض فتیانہ نے بتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع ہوئے۔چیئرمین کمیٹی نے آڈٹ حکام کو زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ وہاں پاکستان کے پویلین میں اس حد تک ڈیکوریشن نہیں تھی جو باقی جگہوں پر تھی، ایل سی ڈی پر مسلسل نو سگنل لکھا آرہا تھا ۔ کرسیاں بکھری پڑی تھیں، ہمارا اسٹال خالی پڑا رہتا تھا، زیادہ ایسے لوگوں کو لے جایا گیا وفد میں جن کی وہاں ضرورت نہیں تھی، منسٹر صاحبہ بد دل ہو کر وہاں سے واپس آگئیںکہ عملہ ان سے سرے سے تعاون نہیں کر رہا تھا،ریاض فتیانہ نے کہا کہ وہاں ہمارے پویلین کی اچھی پراگریس نہیں تھی،حتیٰ کہ ہمارے پویلین میں وزیر اعظم اور قائداعظم کی تصویر ہی نہیں تھی ، انہوں نے کہا کہ دیواروں پر لگڑ بگڑ اور برفانی شیر کی تصویر تھی جو یہاں پائے ہی نہیں جاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker