اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی چونترہ گاؤں میں قبضہ مافیا کے خلاف متعدد کارروائیاں

اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی مارگلہ ہلز کے پاس واقع چونترہ گاؤں میں قبضہ مافیا کے خلاف متعدد کارروائیاں، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار،25 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ کے عملے نے جمعرات کے روز مارگلہ ہلز کے دامن میں واقع چونترہ میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سی ڈی اے عملے کی معاونت کیلئے موجود رہی۔ آپریشن کے دوران، چونترہ گائو ں میں سرکاری اراضی پر نئی زیر تعمیر 8 چار دیواریاں، 4 کمرے، 6 گیٹ، 7 ڈی پی سی اور 4 واٹر ٹینک کو بھاری مشینری کی مدد سے مکمل طور پر مسمار کردیا گیا،اس کارروائی کے نتیجے میں تقریبا 25 کنال سرکاری اراضی بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کو سر سبز و شاداب برقرار رکھنے کیلئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker