![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/imran-khan-18.jpg)
اسلام آباد، وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشیدنے ملاقات کر کے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ملاقات میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے افراد کے مسائل اور پاور پالیسی پر بھی گفتگو ہوئی۔