اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: پی پی رہنما کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیکفیشن کے مطابق حسن مرتضی کا جواب غیر تسلی بخش ہے، آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ کسی بھی صورت انتخابی مہم میں حصہ نہ لیں۔خیال رہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ حسن مرتضی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرایا اور بیان حلفی بھی دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ نے حسن مرتضی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker