اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شریف خاندان نے سیاست شروع ہی قوم کا پیسہ لوٹنے کے لئے کی،شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ قرضوں کی دلدل میں پھنسانے والے آج معیشت پر سیاست کرتے ہوئے شرم کریں۔اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان نے سیاست شروع ہی قوم کاپیسہ لوٹنے کے لئے کی، ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسانے والے آج معیشت پر سیاست کرتے ہوئے شرم کریں، 1997 میں قوم کو قرض اتارو ملک سنوارو کا لولی پاپ دیا گیا، میاں برادران نے عوام کا پیسہ قرض اتارنے کے بجائے جیب میں ڈالنا مناسب سمجھا، کک بیکس کیلئے قرض پہ قرض لے کر بنائے گئے پراجیکٹس آلِ شریف کی جیبیں بھرنے کیلئے تھے، اورنج لائن ٹرین اور پیلی ٹیکسی اسکیم میں بھی مال بنایا گیا،شہباز گِل نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں اربوں کے کک بیکس اور سستی روٹی سکیم عوام کو بہت مہنگی پڑی، ملک کو معاشی دلدل میں دھکیلنے والے، تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ چھوڑ کر جانے والے، روپے کو مصنوعی طور مستحکم کرنے کیلئے ریزروز سے 8 ارب ڈالر پھونکنے والے اور ملک میں درآمدات کا طوفان برپا کرنے والے آپ۔معاون خصوصی نے کہا کہ معیشت کو سمدھی کے سپرد کرکے پوری قوم کو یرغمال بنانے والے قوم کو بھاشن نہ پڑھائیں، مہنگائی اور عوام کے نام پر لوٹ مار کے پیسوں کو بچانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والے ناکام ہں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker