
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے( سی ڈی اے )کے ممبر انجینئرنگ منور شاہ کا ایف سیون کا سرپرائز دورہ،جناح سپر مارکیٹ میں جاری کام کا معائنہ کیا ۔اس کے علاوہ ایف سیون مرکز کے کرب وجوار میں کرب سٹون،رنگ سازی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ منور شاہ نے ایف سیون جناح سپر مارکیٹ میں جاری کام کا معائنہ کیا ۔