اہم خبریںدلچسپ

آپ بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں، عظمی بخاری،فیاض الحسن میں نوک جھوک

لاہور ، پنجاب اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن اسمبلی عظمی بخاری اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری اورصوبائی وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا آمنا سامنا ہوگیا۔اس موقع پر عظمی بخاری نے وزیرِ جیل خانہ جات کو مشورہ دیا کہ جیل میں اپنے لیے سیل تیار کرلیں، اس پر فیاض الحسن نے جواب دیا کہ آپ جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔فیاض الحسن نے عظمی بخاری کو مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی چیلنج دیا، عظمی بخاری نے کہاکہ چوہان صاحب محسوس تو کریں آپ کے ساتھ بہت بری ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker