اسلام آبادپاکستانعلاقائی

اسلام آباد آرٹ اور ہسٹری ڈسپلے میوزیم بحالی کے آخری مرحلے میں

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے فن اور فنکاروں کے لئے ڈسپلے گیلری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ گیلری کواسلام آباد کی تاریخ کے میوزیم کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا، جس میں تصاویر کے ذریعے یہ اجاگر کیا جائے گا کہ اسلام آباد شہر کو کیسے بنایا اور بسایا گیا۔ تاریخی اہمیت کی حامل تصاویر اور فن پارے کو بھی اس گیلری میں رکھا جائے گا۔ سی ڈی اے انتظامیہ اس مرکزکے انتظام کے لئے شہر کے فنکاروں کو شامل کرکے ایک غیر سرکاری بورڈ بنانے پر غور کررہی ہے۔ آرٹ اور ہسٹری ڈسپلے میوزیم قائم کرنے کا مقصد  شہر میں آرٹ اور کلچر کو فروغ دینا اور اسلام آباد کے رہائشیوں کو شہر کی تاریخ سے روشناس کرانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker