بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کردیا، ان زرعی قوانین کی وجہ سے کسان تقریبا ًایک سال سے سراپا احتجاج تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نے حیرت انگیز یوٹرن لیتے ہوئے کسانوں سے معافی مانگ لی، نریندرمودی نے بھارتی قوم سے خطاب میں تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا، ان زرعی قوانین کی وجہ سے بھارت میں کسان تقریبا ایک سال سے سراپا احتجاج تھے۔نریندر مودی نے کہا کہ رواں ماہ کے آخرمیں قوانین کے خاتمے کا آئینی مرحلہ شروع کیا جائے گا اور کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔نریندر مودی نے مظاہرین سے اپیل کی کہ کسان احتجاج ختم کرکیگھروں کو واپس چلے جائیں۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما چدم برم نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہار کے خوف سیمودی نے یوٹرن لیا، کسانوں کے مطالبات کا تسلیم ہونا کانگریس کی فتح ہے۔یاد رہے کہ نئے زرعی قوانین بنانے پر مودی سرکارکیخلاف کسانوں کی بڑی احتجاجی تحریک گزشتہ ایک سال سے جاری ہے ، جس میں مظاہرین نے کئی باردارلحکومت نئی دہلی تک کومفلوج کردیا تھا۔کسان تحریک کوعالمی پذیرائی بھی ملی اور دنیا بھرمیں مودی سرکار کی جگ ہنسائی ہوئی۔