اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتعلیم

2 طالبعلموں کی گمشدگی کا معاملہ :طلبا کی جامعہ بلوچستان کو بند کرنے کی دھمکی

کوئٹہ ،جامعہ بلوچستان سے 2 طالبعلموں کی گمشدگی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی اور طلبا تنظیموں میں مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے پیش نظر طلبا تنظیموں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر دھرنے دیتے ہوئے یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کے تمام دروازے بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کلاسز ہوں گی اور نہ ہی امتحان ہونے دیں گے۔طلبا تنظیموں کے رہنما ں پر مشتمل کمیٹی کے ممبران زبیر بلوچ، بالاچ قادر اور دیگر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی سے دوبارہ ہونے والے مذاکرت مایوس کن رہے۔مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر طلبا تنظیموں نے گزشتہ شب سے ہی بلوچستان یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر احتجاجی دھرنے دے دیے جبکہ آج بروز بدھ سے بلوچستان یونیورسٹی کے امتحانات، اکیڈمک نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا۔ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی ناگزیر وجوہات کی بنا 10 نومبر بروز بدھ سے نئے احکامات تک یونیورسٹی بند رہے گی، یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی معاملات معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker