پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کی جانی چاہئیے، تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کے رش کو سڑکوں پر کم کرنے کے لئے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے تمام طلبا کو بڑی بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیں۔ رپورٹ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ تجاویز پر بین الوزارتی کمیٹی اجلاس میں غور کرے گی، جس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
گورنرپنجاب نے پرنسپل ایچی سن کالج کی چھٹی منظورکرلی،قائم مقام انتظامی کمیٹی مقرر
منگل, 26 مارچ, 2024