اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والاشکئی ڈیم خوردبرد کے باعث سست روی کا شکار

وانا(حفیظ وزیر)95 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والاشکئی ڈیم خوردبرد کے باعث پچھلے6 سالوں سے سست روی کا شکار ، 14 ہزار ایکڑ اراضی بنجر پڑی ہے۔سماجی کارکن حمزہ وزیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شکئی ڈیم پر مارچ 2017 میں کام کا آغاذ ہو چکا ہے لیکن کرپٹ عناصر کی وجہ سے ڈیم مسلسل سست روی کا شکار ہے ،آج تک 15 فیصد کام نہیں ہوسکاہے۔انہوںنے کہا کہ ڈیم بننے سے 14 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے کرپشن کے باعث ڈیم پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ دوسری جانب ڈیم عملے نے بتایا کہ ڈیم پر 95 کروڑ خطیر رقم لاگت آئے گی جس سے 14 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو جائے گی اور70 ہزار آبادی کا پینے کی صاف پانی کی مد میں مشکلات دور ہو جائیں گی ۔علاقہ مکین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker