اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے پراسلام آباد ہائیکورٹ سخت برہم ، حکام سے جواب طلب

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو زہر دے کر تکلیف سے مارنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سخت برہم،چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف بورڈ اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو نوٹس جاری۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ افسران پیش ہوکر بتائیں کیوں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کی بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا، چیئرپرسن وائلڈ لائف بورڈ پیش کربتائیں آوارہ کتوں کوتکلیف سے بچانے کیلئے کیاپالیسی بنائی؟ کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ؟ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افسران 16 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔آوارہ کتوں کو زہر دے کر تکلیف سے مارنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker