وزیراعظم عمران خان کی اپیکس کمیٹی نے ماہانہ اور ایگزیکیوشن کمیٹی کا اجلاس 15 دن بعد بلانے کی ہدایت ۔ عمران خان نے 200 ارب کے منصوبوں اور تربت ائیرپورٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری اور وزیراعلی بلوچستان کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران اپیکس کمیٹی کا صرف ایک اجلاس منعقد ہوا، بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، ملک میں مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کا 40 فیصد بلوچستان سے حاصل ہوتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ اجلاس کی صدارت کرونگا، بلوچستان میں بکھری ہوئی آبادی کے باعث مسائل ملک کے دیگر حصوں سے مختلف ہیں، بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حل تلاش کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی، وزارت سمندری امور اور حکومت بلوچستان کو پیکج پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کر دی۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024