اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کر دی

سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی ہے،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست ضمانت واپس کردی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر سراج درانی کی درخواست ضمانت واپس کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعدگرفتاری نہ دینے کااعتراض کیا تھا جب کہ درخواست گزار پرزیر دستخطی انڈر ٹیکنگ جمع نہ کرانے کا بھی اعتراض کیا۔خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ میںضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے سراج درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اب اسپیکرسندھ اسمبلی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا دیا ہے۔سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست وکیل مخدوم علی خان نے دائرکی ہے۔آغا سراج درانی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش ہیں، نیب نے ان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker