بین الاقوامی

ویرات کوہلی کی بیٹی کو ‘ریپ’ کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے دھر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے 9 نومبر کے روز بھارتی شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے رامنگیش شرینیواس نامی شخص کو گرفتار کیا جسے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی دھمکی کے بعد دہلی کی خاتون کمشنر نے اس شخص کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان سے شکست کے بعد ہندو انتہا پسند بھارتی ٹیم کے مسلمان کرکٹر محمد شامی کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہے تھے جن کی حمایت میں ویرات کوہلی نے آواز اٹھائی تھی۔بعد ازاں انتہا پسندوں نے اپنی توپوں کا رخ ویرات کوہلی پر کرلیا اور ان کی ننھی بیٹی کو بھی نہ بخشا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker