صحت

15نومبر سے جنوبی وزیرستان میں خسرہ اور روبیلا کی مہم شروع ہوگی

جنوبی وزیرستان (حفیظ وزیر)15نومبر سے جنوبی وزیرستان میں خسرہ اور روبیلا کی مہم شروع ہوگی جو 28 نومبر تک جاری رہے گی جس میں9ماہ سے 15سال کے دو لاکھ 19ہزار بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین دی جائے گی جس میں تقریبا سات سو سے زائد میڈیکل آفیسر،ٹیکنشن ،ٹیم اسسٹنس کے علاہ سوشل مبلائزر حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہارڈی ایچ او ساوتھ ولی رحمن نے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ابادی کے ٹارگٹ بچوں تک ہماری ٹیمیں پہنچے گی جس کے لیے ڈی ایچ او آفس وانا نے موثر پلان تیار کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے صحت سے وابستہ یونیسیف کا سٹاف علاقے میں خسرے کی اہمیتِ اور عوام کو آگاہ کرنے میں لگا ہوا ہے جس نے گھر گھر تک خسرہ اور روبیلا کی مہم اور ویکسینیشن کے بارے میں انتھک کوشش کررہے ہیں ۔انھوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک بیماری ہیں جس بچا وکا وحد ذریعہ ہیں والدین خسرہ مہم کے دوران صحت کے اہلکاروں کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker