پنجابعلاقائی

کانسٹیبل کی غیر اخلاقی ویڈیوز ،ڈی پی او وہاڑی کا نوٹس

 وہاڑی(محمد اشرف، نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے سوشل میڈیا پر غیر فطری و غیر اخلاقی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کا سختی سے نوٹس لے کر کانسٹیبل دانیال کے خلاف سخت قانونی کا حکم دے دیا۔ کانسٹیبل کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی اشرف گل نے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 615/21 بجرم /377/511/292 ت پ تھانہ ٹھینگی میں درج رجسٹر کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جبکہ محکمانہ کاروائی کے حوالے سے پولیس کانسٹیبلری ملتان نے کانسٹبل دانیال لڑکا کو معطل کر کے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker