اہم خبریںپاکستان

اتحادیوں کے انکار کے بعد حکومت اکثریت کھو بیٹھی، تفصیلات کیلئے لنک پر کلک کریں

اسلام آباد، وزیراعظم کی طرف سے اتحادی اور پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میںای وی ایم بل پر حمایت کیلئے اتحادیوں کے انکار کے بعد حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی، اہم ترین قانون سازی پر شکست کے خوف پر اہم رہنمائوں کے مشورے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنیکا فیصلہ کیا گیا ،مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے پاس کتنے کتنے نمبر ہیں ، تفصیلات سامنے آ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اتحادیوں کے ممبران کی کل تعداد 227 ہے، حکومت اور اتحادیوں کے قومی اسمبلی کے ممبران کی تعداد 180 ہے جبکہ سینیٹ میں تعداد47ہے ،ایم کیو ایم کے کل ممبران کی تعداد 10 ہے ، ایم کیو ایم کے ممبران اسمبلی کی تعداد 7 جبکہ 3سینیٹرز ہیں، مسلم لیگ ق کے کل ممبران کی تعداد چھ ہے جن میں سے قومی اسمبلی ممبران کی تعداد 5اور ایک سینیٹر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے قومی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 160 ہے ،ایک نشست پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے خالی ہے جبکہ شائستہ پرویز کے عدت میں ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت نہ کر سکنے کی وجہ سے بھی ایک مزید ووٹ کم ہے ، جبکہ اپوزیشن کے پاس کل 52 سینیٹرز ہیں، اپوزیشن کے پاس مشترکہ اجلاس میں 212 ارکان موجود ہیں، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی حمایت نہ ملنے کی صورت میں حکومت کے پاس 211 ارکان کی حمایت باقی رہتی ہے ،سینیٹ میں دلاور خان گروپ اگر حکومت کو سپورٹ نہیں کرتا تو حکومت کے پاس دو سو چھ ارکان ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے انکار کے بعد حکومت ایوان میں اکثریت کھو چکی ہے جس کے بعد اہم ترین قانون سازی پر شکست کے خوف پر مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker