![](https://ips.media/wp-content/uploads/2021/11/zaib-jaffar.jpg)
راولپنڈی،مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار تو تباہی سرکار ثابت ہوئی، پٹرول، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آ چکا ہے، اشیا خوردونوش کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں مشکلات بڑھ گئی ہیں عمران نیازی کہتا ہے گھبرانا نہیں ،عمران نیازی کے وہ تبدیلی کے بھاشن کہاں گئے، عوام ریلیف کو ترس رہے ہیں، تبدیلی سرکار کا مشن غربت نہیں غریب کو ختم کرنا ہے، ن لیگ عوام کے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آ واز اٹھائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا عمران نیازی کا کام نہیں وہ صرف بڑی بڑی چھوڑ سکتے ہیں الیکٹڈ ہوتے تو انہیں عوام کا خیال ہوتا،اب عمران نیازی عوام میں جا کر تو دکھائے، عوام آج ن لیگ کے دور کو یاد کر رہے ہیں جب آٹا، چینی، گھی سمیت اشیا خوردونوش کی قیمتیں ان کی پہنچ میں تھی اور وہ باآسانی اپنی زندگی گزار رہے تھے، عمران نیازی اور اس کی نااہل ٹیم نے تو غریب کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔