بین الاقوامیدلچسپ

شیخ زاید میلے کا آغاز 18نومبر سے

ابوظبی  (آئی پی ایس)  شیخ زاید میلے کا آغاز 18 نومبر 2021 کو الوثبۃ ، ابوظبی میں ہونے جارہا ہے میلے کی منتظم کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ میلہ یکم اپریل 2022 تک جاری رہے گا جس میں قوم کی میراث کو محفوظ رکھنے پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے امارات کی تہذیب کی گہرائی کو اجاگر کیا جائے گا اور خطے میں سیاحت اور ثقافتی منزل کے حوالے سے ابوظبی کے بلند مقام کو مزید تقویت بھی ملے گی اس میلے کے نئے ایڈیشن میں ایونٹس کا بھرپور ایجنڈا شامل ہے ، بڑے تفریحی شوز کے ذریعے ورثہ کے محفوظ بنایا جائے گا ، عوامی آگاہی کو فروغ ملے گا اور تفریح کو اجاگر کرنے کے مواقع مہیا ہوں گے۔ اس کے ایونٹس میں قومی دن ، عالمی تہذیبی مارچ ، نئے سال کی تقریبات اور الوثبۃ کاسٹیوم شو کی تقریبات بھی شامل ہیں  میلے کی منتظم کمیٹی ہمیشہ سے ہی اس فیسٹول میں نئی سرگرمیوں کو شامل کرنے کیلئے سرگرم رہی ہے ، یہ اس میلے کے مقام و ساکھ کو ایک ایسے ثقافتی اور ورثہ کی قدر و منزلت عطا کرتی ہے جو ملک کی شناخت کا عکاس ہے  حال ہی میں اس میلے کی نئی ویژول میڈیا شناخت کا اعلان کیا گیا جس کے ڈیزائن میں ایک ہاک اور المقتبۃ برج شامل ہیں جوکہ ملک کی ماضی کی روایات اور روشن مستقبل کے ساتھ آئیندہ کے 50 برس کیلئے خوش آئیند ویژن کا اظہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker