وہاڑی (محمد اشرف)پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی کاروائی،بابر عرف ناجوگینگ کے 3ملزمان گرفتار،7مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 1لاکھ نقدی، 3موٹر سائیکل،موبائل فون اور 2پسٹل برآمد کر لئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صدر مظہر حیات کے زیر نگرانی ایس ایچ او صدر وہاڑی حبدار حسین اور ایس آئی زعیم برلاس نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بابر عرف ناجو گینگ کے 3 ممبران کو گرفتار کر کے 7مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 3عدد موٹر،سائیکل،موبائل فونز، 1لاکھ روپے نقدی اور 2عدد پسٹل برآمد کئے۔علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔