بین الاقوامیتجارت

ایکسپو 2020 دبئی دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب

دبئی (آئی پی ایس) یکم اکتوبر کو ایکسپو 2020 دبئی کے آغاز کے بعد سے اب تک نمائش دیکھنے والوں کی تعداد29لاکھ 42 ہزار388 تک پہنچ گئی ہے۔جن میں ایک لاکھ سے زیادہ اسکولوں کے بچے بھی شامل تھے ۔ سرکاری خبررساں ادارے وام کے مطابق 12 سے 18 دسمبرتک ہونے والے نالج اینڈ لرننگ ویک کے دوران نوجوان ذہنوں کو مزید متحرک کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے، ایکسپو 2020 دبئی میں یو اے ای کا یوم پرچم منایا گیا،اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں نائب صدر، وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قومی پرچم لہرایا۔ اس کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے یوم اعزاز، انٹیگوا اینڈ باربوڈا، انڈونیشیا، کولمبیا اور ہالینڈ کے قومی دنوں کی تقریبات کا بھی ایکسپو2020 دبئی میں انعقاد کیا گیا ،ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر اور ملکہ میکسیمانے بھی ایکسپو کا دورہ کیا۔ ایکسپو 2020 میں اب تک لاتعداد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ جن میں عالمی شہرت یافتہ آئرش ڈانس گروپ کا ریور ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ اس گروپ کے شو پورے نومبر میں جاری رہیں گے۔ ایکسپو میں دیوالی کی تقریبات نے بھی تفریح کے مواقع فراہم کئے۔اس ہندوتہوار میں بھارتی ڈرامہ سلیم اور سلیمان مرچنٹ پیش کیا گیا۔ لیٹ نائٹ ایٹ ایکسپو میں روشنیوں کے تہوار کی مناسبت سے موسیقی کے پروگرامز بھی پیش کئے گئے جس میں بھارتی ریپر بادشاہ کا خصوصی شو بھی شامل تھا۔ ایکسپو 2020 دبئی میں دنیا کے بہترین سائیکل سواروں نے گیرو ڈی اطالیہ کرائیٹیریم کے مقابلے میں شرکت کی جو ورلڈ ایکسپو میں منعقد ہونے والا کھیلوں کا پہلا ایونٹ تھا۔ سخت مقابلے میں، سلواکیہ کے پیٹر ساگن نے کولمبیا کے ایگن برنال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شہری اور دیہی ترقی کا ہفتہ 31 اکتوبر کو شہروں کے عالمی دن کے موقع پر شروع ہوا جو 6 نومبر کو اس اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ ایکسپو 2020 کی 120 سے زیادہ مستقل عمارتوں کو لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمنٹل ڈیزائن کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔ ایکسپو 2020 میں 12 نومبر کو نینسی عجرم اور راغب عالمہ موسیقی کے ذریعے دنیا کو متحد کریں گے، الوصل پلازہ سے اس شو کو دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا،اسی دن کے پاپ کنسرٹ کائٹ میں ہائل لائٹس اینڈ پنچھ کے ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔ الوصل پلازہ میں 17 نومبر تک ایکسپو ینگ اسٹارز پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں یو اے ای بھر کے ہونہار نوجوان طلباءاپنی صلاحیتوں کو پیش کریں گے۔ 13 نومبر کو، تاریخ کے بہترین ایتھلیٹس میں سے ایک یوسین بولٹ ایک فیملی دوڑ کی قیادت کریں گے، یوسین بولٹ 11 بار کے عالمی چیمپئن، آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور متعدد عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کو یکم اکتوبر سے اب تک ورچوئلی طور پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 48لاکھ ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker