اہم خبریںکھیل

ٹی 20 ورلڈکپ،جنوبی افریقا آئوٹ، ناک آئوٹ مرحلے میں پاکستان کا آسٹریلیا سے ٹاکرا

لاہور،ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آئوٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا ،کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آ گئی، اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائے گا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائے گا تاہم نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو با آسانی ہرا دیا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آ گیا ہے۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز میچ کے بعد انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے۔ اوپنرز ڈی کوک 34 اور ہینڈرکس 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ڈوسن اور مارکرم کے درمیان سنچری سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ دونوں بیٹرز نے بالترتیب 94 اور 52 رنز بنائے۔ معین علی اور عادل راشد نے ایک ایک شکار کیا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا سکی۔ جیسن روئے 20 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، دیگر بیٹسمینوں میں بٹلر 26، معین علی37، بریسٹو 1، مالان 33، لیونگسٹون 28 ، ووکس 7، مورگن 17 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔میچ کے دوران آخری اوور میں ربادا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ تبریز شمسی اور پریٹورس نے 2.2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker