اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم عثمان بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم عثمان بٹ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو دس دن میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے تین 96 کنال کی تین کمرشل جائیدادیں خریدیں، ملزم عثمان بٹ دو جائیدادوں کی منی ٹریل دینے میں ناکام ہے، فروخت کنندہ نے جو جائیداد تین لاکھ کی ظاہر کی وہ ملزم نے 3 کروڑ کی خریدی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ عثمان بٹ کھیلوں کی مصنوعات کے بڑے ایکسپورٹر ہیں، ڈیڑھ ارب روپے سیلز ٹیکس دینے والا تین کروڑ کیوں چھپائے گا؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ جائیدادیں فروخت کرنے والا عارف ملزمان کا فرنٹ مین ہے۔جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیے کہ بنک دستاویزات سے تصدیق کریں کہ ملزم جائیدادیں لینے کی قابل تھا یا نہیں۔عدالت نے مزید سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی ۔ملزم عثمان بٹ کیخلاف ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker