اسلام آبادپاکستان

ڈی ایم اے نے ایف سیون مرکز میں غیر قانونی ریسٹورنٹ سے تجاوزات مسمار کر دیں

ڈرائیکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اسلام آباد غیر قانونی تجاوزات کے خلاف متحرک ،ڈی ایم اے ٹیموں نے ایف سیون مرکز سے ملحقہ کرکٹ گراونڈ اور فلاور مارکیٹ کے ساتھ قائم غیر قانونی ریسٹورنٹ سے تجاوزات مسمار کر دیں ،بااثر افراد نے چند روز قبل ڈی ایم اے سے بغیر کسی اجازت نامہ کے ایف سیون فلاور مارکیٹ میں ریسٹورنٹ قائم کر لیا تھا۔پی ایم ڈی یو پر شکایت کے بعد ڈرائیکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن نے غیر قانونی قائم کیئے گئے ریسٹورنٹ سے تمام تجاوزات مسمار کر دی ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایم اے فیلڈ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں ۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام علاقوں میں گرین بیلٹس،مارکیٹ کی راہداریوں میں پختہ اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فٹ پاتھس اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،پی ایم ڈی یو اور عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کیلئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کو نقصان سے بچنے کیلئے پہلے ہی ازخود تجاوزات ہٹانے کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے کاکہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دے رکھا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker