اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اسی ماہ کیا جائے گا، پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بلند عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ پڑے گا۔ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔وزیر داخلہ نے آگ بجھانے، ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کو ان کے شاندار کام پر شاباش دی اور ایمانداری اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker