اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈائون جاری،2 لاکھ سے زائد سعودی ریال برآمد

مردان ،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) مردان ڈویژن کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے خلاف کریک ڈائون جاری ،کار کی تلاشی کے دوران 2 لاکھ 22ہزار 500 سعودی ریال برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مردان ڈویژن محمد افضل خان نیازی کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف کی تکمیل اور غیر ملکی کرنسی کے کاروبار کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اے ڈی حسن فاروق زیر نگرانی قائم خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کار کی تلاشی کے دوران 2 لاکھ 22ہزار 500 سعودی ریال برآمد کر کے وکیل اور لعل نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، رقم کو گاڑی میں ڈبوں کے اندر چھپایا گیا تھا ، گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker