اہم خبریںخیبر پختونخواہعلاقائی

وانا، میجر جنرل عمربشیر کیلئے سکائوٹس فورس کا الوداعی تقریب کا انعقاد

وانا، ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں میجر جنرل عمربشیر کے لیے سکائوٹس فورس نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں احمدزئی وزیر قبائل ،سلیمان خیل اور دوتانی قبائلی عمائدین اور مقامی صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران احمدزئی وزیرقبائل کے مشران ملک علاالدین، ملک سیف اللہ ،ملک بسم االلہ خان وغیرہ بشمول دوتانی اور سلیمان خیل مشران نے آئی جی ایف سی ساوتھ عمربشیر کا دوتانی اور احمدزئی وزیرقبائل کے مابین 120 سال پرانا کارکنڑہ ملکیتی تنازعہ کو حل کرنے کے قریب پر خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ ائی جی ایف سی ساوتھ عمربشیرعلاقائی امن وامان میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے دوسری جانب احمدزئی وزیر مشران نے آئی جی ایف سی عمربشیر سے کہاکہ وانا کے ان پڑھ پولیس ایس ایچ اوز کسی کی پشت پناہی حاصل کرنے پر معزز مشرانوں کی تزلیل پر تلے ہوئے ہیں ہمیں ہرگز منظور نہیں اور وانا میں عدالت نہ ہونے تک پولیس کو نہیں مانتے ہیں ۔جس پر آئی جی ایف سی نے کہا کہ پولیس کی اسطرح کے ہرکات کی نامناسب سمجھتا ہو اور کہاکہ انشااللہ پولیس بہت جلد اپنی اختیارات پہچانے گے۔دوسری طرف قوم سلیمان خیل اور دوتانی نے آئی جی ایف سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ پر پچھلے 40 دنوں سے وزیر،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل کے درجنوں خاندان محصور ہیں کھلے آسمان تلے شدید سردی میں راتیں گزارنے پر مجبور ہیں مہربانی ہوگی مذکورہ گیٹ کو ہاکستانیوں اور افغانیوں کے لیے کھول دی جائے۔ اس بابت آئی جی ایف سی نے منگل سے انگوراڈہ گیٹ کو مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کردیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker