
کراچی، معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعائو ں کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بابر کی والدہ طبیعت خرابی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھیں اور بابراعظم نے اس پریشانی کی حالت میں میچ کھیلا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر اکائو نٹ سے بیان جاری کیا ہے کہ بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کے تینوں میچز نہیں دیکھ سکیں، دعا کیجیے کہ اللہ بابر اعظم کی والدہ کو جلد صحت عطا فرمائے۔صبا قمر نے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے ہیرو ہیں اور میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔