اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

وفاقی پولیس سے ریٹائر ہونیوالے دو افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ، وفاقی پولیس کے محکمے سے ریٹائر ہونیوالے دو پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ایس پی سپریم کورٹ چوہدری ارشد محمود اور ڈی ایس پی لیگل برانچ اظہر حسن شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں دی گئی پروقار الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز ،ایس پیز دیگرافسران اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرز کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ بات تو طے ہے جس نے بھرتی ہونا ہے ریٹائرڈ بھی ہونا ہے ،آپ نے اپنی زندگی محکمہ پولیس اور ملازمین کی خدمت میں وقف کی جو قابل تحسین ہے ،دونوں افسران نے دوران سروس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسلام آباد پولیس میں ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کی جائے گا ، ڈی ایس پی لیگل اظہر حسن شاہ نے تفتیشی امور میں اہم کردار کیا جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکا اور پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو عوامی خدمات میں پوری ایمانداری کے ساتھ فرائض منصبی انجام دینے چاھیے لوگوں کی خدمت کا موقع ہر گز ضائع نہ ہونے دیں، تاکہ محکمہ پولیس کا نام روشن ہونے کے ساتھ آپ کی عزت میں بھی اضافہ ہو، آپ جب اپنی سروس پوری کرکے محکمہ سے رخصت ہوں تو آپ کو لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ریٹائرڈ ہونے والے دونوں افسران اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین پولیس آفیسرز بھی ہیں جنھوں نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کامیاب افسران وہی ہیں جہاں بھی تعینات ہو اس کے جانے کے بعد لوگ انھیں اچھے الفاظ میں یاد رکھیں،آپ نے اپنی آدھے سے زیادہ زندگی اسلام آباد پولیس کے نام کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو ایک نام اور وقار دیا ریٹائرڈ ہونے والے دونوں افسران نے ان کے اعزاز میں دی جانے والی پروقار الوداعی تقریب اور عزت افزائی پر آئی جی اسلام آباد کا شکریہ اداکیادونوں افسران نے اسلام آباد پولیس میں بطور اے ایس آئی کے عہدے سے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا جہنوں نے دوران سروس مختلف محکمانہ کورسز میں کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس پی کے عہدے تک پہنچے مختلف ڈویژنز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے دونوں آفیسرز کو اعزازی پولیس شیلڈز پیش کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker