
صدر پاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لئے دو سو سالہ پلاننگ کی ضرورت ہے۔شہروں پر بڑھتے ہوئے انسانی آبادی کے دباو کو کم کرنے کیلئیٹاون پلاننگ کرنا ہو گی،بے ہنگم ٹریفک کو منظم کرنے کلیئے ٹریفک انجینئرز کی تعینا تی سمیت مربوط نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ شہروں کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر بلا نقشہ تعمیرات اور درختوں کی بے دریغ کٹائی ماحول کو خطر ناک حد تک نقصان پہنچا رہی ہے،جسے فی الفور کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم عمران خان آذاد کشمیر کی سیاحت میں انتہائی لگاو رکھتے ہیں ،ان کی ہدایت کے مطابق قدرتی ماحول کو متاثر کیئے بغیر سیاحت کے میدان میں تاریخی تر قی کی جائے گی۔سیاحوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری سیاحت چوہدری امتیازکی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ عبد الماجد خان اور مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جدید خطوط پر تعمیر و ترقی کا عمل دہائیوں سے انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا معیار زندگی روز بروز تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔1980 میں مظفرآباد اور راولاکوٹ کے دونوں ایئر پورٹس فعال تھے، تب سفر کے لیئے جہاز پر سیٹ ملنا مشکل ہوتی تھی لیکن عرصہ طویل سے آذاد کشمیر کے یہ دونوں ایئر پورٹس بند ہیں،دہائیوں سے اس ائیر سروس پر کسی نے توجہ نہیں دی،مستقبل میں آذاد کشمیر ایئر لائن شروع کی جانے کی تجویز زیر غور ہے جسے ٹورازم ایئر لائن کا نام بھی دیا جا سکتا ہے،امید ہے کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں یہ ایئر لائن شروع ہو جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجزکے پیش نظر آزاد کشمیر کے شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئیٹاون پلاننگ کی جائے گی، سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں تجویز دی ہے کہ پھلدار درخت کا ٹنے کیلئے وزیر اعظم سے اجازت ضروری قرار دی جائے جبکہ غیر پھلدار درخت کا ٹنے کیلئے لوگوں کو کمشنرلیول کی اجازت کا پابند کیا جائے تا کہ درختوں کے کاٹنے کے عمل کو روکا جا سکے۔اس موقع پرسیکرٹری سیاحت چوہدری امتیاز نے محکمہ سیاحت کے امور کے حوالے سینئر وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر میں اس وقت محکمہ سیاحت کے آٹھ منصوبہ جات زیر کار ہیں،جن میں قلعہ مظفرآباد کی بحالی،مظفرآباد اور میرپور میں میوزیم کا قیام،آذاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آثار ہائے قدیمہ کی تحقیق کے علاوہ اور آذاد کشمیر کے پہلے دارالخلافہ جنجال ہل کی بحالی شامل ہے۔سیکرٹری سیاحت نے بتایا کہ محکمہ سیاحت کے پانچ یونٹس پرائیویٹ سیکٹر کولیز پر دیئے گئے ہیں جبکہ تین مقامات پر ارا ضی لیز پر دی گئی ہے،جبکہ سیاحت کی صنعت کو ریگولرائز کرنے کے لیئے تمام قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے،جن پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری سیاحت نے مزید بتایا کہ محکمہ میں سیاحت کی شارٹ ٹرن،مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی گئی ہے۔آذاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد ورفت میں اضافے کے پیش نظرکمپنگ بورڈز اور ٹنٹ ویلیجز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔مختلف مقامات پع ریزارٹس کی تعمیر،زپ لائن،سٹی ٹورز بس سروس اور ہیلی سروس کی شروعات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔سیکرٹری سیاحت نے اپنی بریفنگ میں مزید بتایا کہ منگلا جھیل کے اطرف میں دس مقامات پر سیاحتی سہولیات کے لیئے پی سی ون تیار کیئے جا رہے ہیں۔ٹورازم کوریڈور کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر سیاحتی پیکیج کے لیئے منصوبہ جات کے بنیادی خدوخال بھی مرتب کر لیئے گئے ہیں۔قبل ازیں ڈی جی ٹوازم نے محکمہ سیاحت کے ڈھانچے اور دیگر امور کے متعلق سینئر وزیر و وزیر سیاحت کو بریف کیا۔بریفنگ میں محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر خالد محمود،ایکسئین ثاقب لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک فیاض اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پع سینئر موسٹ وزیر حکومت کے ہمراہ مرکزی رہنما پی ٹی آئی سردار افتخار رشید چغتائی،سردار امتیاز شاہین، سردار امجد سدوزئی ،سردار شاہد اعظم و دیگر بھی موجود تھے۔