اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کر دی

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ میں جدت اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد میں پلاسٹک ویسٹ میٹریل سے پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کر دی ہے،اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کی گئی ہے،پلاسٹک ویسٹ میٹریل سے سڑکوں کی تعمیر کی لاگت کم ہوگی اور پائیداری میں بھی اضافہ ہو گا۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے پلاسٹک ویسٹ میٹریل سے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتا ح کیا،منصوبے کے افتتاح کے موقع پر عامر علی احمد کاکہناتھاکہ پلاسٹک روڈ منصوبہ کا اسلام آباد میں کامیابی سے آغا ز کر دیا گیا ہے اور پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پلاسٹک روڈ منصوبے کو اسلام آباد بھر میں توسیع دی جائے گی۔ان کاکہناتھاکہ ویسٹ میٹریل کی ری سائیکلنگ اور ماحول دوست منصوبے سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔پلاسٹک روڈ منصوبہ پر کام کرنے والے ڈائریکٹر انجینئرنگ سی ڈی اے عمر صغیر کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو سے چھ سو ٹن ویسٹ میٹریل اکٹھا ہوتا ہے جس میں 180ٹن کے قریب پلاسٹک ویسٹ میٹریل ہوتا ہے جو استعمال نہیں ہوپاتا۔عمر صغیر نے بتایا کہ پلاسٹک ویسٹ کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال میں لانے کیلئے کارپٹنگ میٹریل میں تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور سٹرکوں کی تعمیر کے میٹریل میں پلاسٹک میٹریل کا اضافہ کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایاکہ پلاسٹک روڈ کی تعمیر سے سڑکوں کی پانی کے خلاف مدافعت میں اضافہ ہو گا اور ساتھ ہی ساتھ سڑکوں کی ورکنگ لائف میں بھی اضافہ ہو گا۔عمر صغیر کے مطابق اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں پلاسٹک روڈ کے پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کے بعد اسلام آباد کی دیگر سڑکوں کو بھی پلاسٹک ویسٹ میٹریل سے تعمیر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker