
سکردو (آئی پی ایس) ہنر سے ہی معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے علم کے ساتھ ساتھ ہنر کا ہونا نہایت ضروری ہے گلگت بلتستان میں نوجواں نسل کو ہنر مند بنانے کیلے حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے اور بلتستان میں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل سینٹر جس انداز سے کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر گلگت بلتستان سید امجد زیدی نے گورمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ویکشنل سینٹر کے زیر اہتمام جاب فیئیر اور تقسیم اسناد کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار جاب فئیر سمیت دیگر اہم پروگرامز تشکیل دیکر تاریخ رقم کردی کیونکہ اس طرح کے پروگرام سے پڑھے لکھے نوجوان نسل کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ سطح پر نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل سنٹر کے پرنسپنل انجینئر عاصم عبادی نے ادارے کی کارکردگی اور موجودہ پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ بلتستان کے نوجوان نسل کو آنے والے وقتوں میں مختلف شعبوں میں ماہر بنانے میں یہ ادارہ دن رات کام کررہا ہے۔